
🎉 Summer Fiesta — June 15 to June 30. 🎉…
June 6, 2026محترم والدین اور عزیز طلبا و طالبات۔ سمر فیئسٹا کا…
محترم والدین اور عزیز طلبا و طالبات۔
سمر فیئسٹا کا آغاز جلد ہی ہونے جارہا ہے۔ 15 جون سے لیکر 30 جون تک (صبح 9 بجے تا دن 12 بجے)مختلف درجات کی سرگرمیاں طلبا وطالبات کے لئے منعقد کی جائیں گی۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس قیمتی موقعے کا نہ صرف فائدہ اٹھائیں بلکہ بھرپور طریقے سے سیکھنے کے اس عمل کا حصہ بنیں اور اپنی تعطیلات کو بہترین طریقے سے مفید بنائیں۔ سمر فیئسٹا ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جسمیں طالبات کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر کورسز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
والدین کی معلومات کے لئے کچھ معلومات کو دوبارہ لکھا جارہا ہے۔
یہ کورسز انتہائی مفید ہیں آپ اپنی بچی/بچے کی دلچسپی کے مطابق انتخاب کیجئے۔
پہلے درجے(جماعت اول تا چہارم) کے کورسز امسال ہمارے ادارے میں منعقد نہیں ہورہے ہیں۔
امسال صرف درجہ دوم اور سوم کے لئے کورسز منعقد کیے جارہے ہیں۔
درجہ دوم جو کہ جماعت پنجم سے لیکر جماعت ہفتم تک ہے اس کے لئے طلبا اور طالبات دونوں ہی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جوکہ مکمل طور پر مفت ہے۔
والدین کی سہولت کے پیش نظر ایک گوگل فارم کا لنک بھی مہیا کردیا گیا ہے اسکے علاوہ دونوں درجات (درجہ دوم اور درجہ سوم) کے رجسڑیشن فارم بھی اپلوڈ کردیے گئے ہیں۔
بس کی سہولت بھی مفت مہیا کی جارہی ہے۔اور اسکے لئے صرف طالبات اہل ہیں۔
بس کی سہولت طلبا کے لئے نہیں ہے۔
اور تمام طلبا اور طالبات جو درجہ دوم کی اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں داخلے کے لئے اہل ہیں۔
درجہ سوم میں جماعت ہشتم تا بارہویں جماعت شامل ہے۔ اس میں صرف طالبات ہی رجسٹریشن کی اہل ہیں طلبا نہیں۔
درجہ دوم کے اختیاری کورسز دو ہیں جس میں سے ایک کا انتخاب کرنا لازم ہے۔
درجہ سوم کے اختیاری کورسز چار ہیں جن میں سے ایک کا انتخاب کرنا لازم ہے۔
لازمی کورس سب طلبا و طالبات خواہ وہ کسی بھی درجے(دوم اور سوم) سے تعلق رکھتے ہو سب کے لئے لینا لازم ہے۔
سمر فیئسٹا کے اختتام پر وہ تمام طلبا و طالبات جو باقاعدگی سے کلاسز لیتے رہے ہیں انکو اسناد دی جائیں گی۔ لہذا اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
منجانب کالج انتظامیہ
اسلام آباد کالج برائے طالبات گلی نمبر 25 ایف سکس ٹو اسلام آباد


