
The newly elected Student Council held its first formal meeting…
October 9, 2025
On World Mental Health Day, IMCG F-6/2, Street 25, celebrated…
October 10, 2025آج کا دن ایک عظیم قومی ہیرو کی یاد کے…
آج کا دن ایک عظیم قومی ہیرو کی یاد کے نام — وہ ہستی جس نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی عزت،
وقار اور سلامتی کے لیے وقف کر دی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خانؒ، وہ مردِ مومن، عاشقِ وطن،
اور علم و ہنر کے پیکر جنہوں نے اپنے عزم و ایمان سے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقتوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔
اُن کی محنت، خلوص، اور حب الوطنی آج بھی ہر دل میں زندہ ہے۔
اس موقع پر آرٹس کی طالبہ فارین بٹ نے اپنے تخلیقی فن پارے کے ذریعے اس مردِ مومن، عاشقِ وطن اور علم و ایمان کے پیکر کے لیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ 🇵🇰
ڈاکٹر عبدالقدیر خانؒ وہ درویش صفت سائنس دان تھے جنہوں نے اپنی آرام دہ زندگی چھوڑ کر وطن کی خدمت کو اپنا مقصدِ حیات بنایا۔
اُنہوں نے پاکستان کو دفاعی طور پر مضبوط اور خودمختار قوم بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
چاغی کے پہاڑ آج بھی اُن کے عزم، ایمان اور حب الوطنی کی گواہی دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خانؒ کے درجات بلند فرمائے،
اور ہمیں اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰





Gallery: 5 images

